• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران و ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے تمام کمپنیوں کے افسران و ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فری یونٹس کی بجائے تنخواہوں میں اضافی ادائیگیوں کی تجاویز د دی گئی ہیں۔وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں پاور سیکٹر کے تمام افسران و ملازمین کو عہدے کے مطابق فری بجلی کی سپلائی دی جا رہی ہے۔ جس میں گریڈ 1 سے لیکر 21 تک کے افسران و ملازمین فری بجلی کی سپلائی سے مستفید ہو رہے ہیں تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے فری یونٹس ختم کرنے کی تجاویز پر فیصلہ کیا گیا ہےفری یونٹس کی بجائے تنخواہوں میں اضافی ادائیگی کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمین کو فری یونٹس سپلائی دی جاتی ہے، ملازمین کو ہر ماہ ایک سو پچاس سے لیکر 2 ہزار یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

تازہ ترین