اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی ہے ، ذرائع کےمطابق پیٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کی ہے اورپیٹرول پر سیلز ٹیکس11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ، اطلاق آج سے 15 اکتوبر تک ہوگا ۔