لاہور (نمائندہ جنگ) چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر یوسف والا سے کراچی جانیوالی کوئلے سے لدی مال گاڑی کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے بعد لاہور اور کراچی آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کی آمدو رفت مکمل طور پر بندکردی گئی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔جمعہ کے روز کول گڈز ٹرین کی 8خالی بوگیاں چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن میں داخل ہورہی تھیں کہ انجن کے ساتھ والی بوگی کا پہیہ ٹوٹنے پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگادی جس کے نتیجے میں 8 بوگیاں الٹ گئیں اور اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک مکمل بند ہو گئے۔