• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا خوف، مصوروں نے اپنے فن پارے دفنانے اور جلانے شروع کر دئیے

کابل(این این آئی )گذشتہ ماہ اگست کے وسط میں دارالحکومت کابل پر تحریک طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ہزاروں افغان مصور، فن کار اور مصنفین یا ملک سے باہر فرار ہو گئے اور جو ایسا نہ کر سکے وہ اپنے گھروں میں روپوش ہو گئے ،ماضی میں طالبان کے پہلے دور حکومت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکڑوں افغان فن کاروں نے بالخصوص جو خواتین کی تصاویر بناتے ہیں ، انہوں نے اپنے فن پاروں کو یا تو دفن کر دیا اور یا پھر نذر آتش کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کئی افغان مصوروں نے گفتگو میں گواہی دی کہ انہوں نے اپنے فن پاروں کو زیر زمین دفن کر دیا ہے تا کہ وہ طالبان تحریک کے عناصر کے ہاتھ نہ لگیں۔

تازہ ترین