• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 30 روز میں ایکشن پلان تیار کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 30روز میں ایکشن پلان تیار کرنیکی ہدایت کی گئی ہے،وزیرمنصوبہ بندی کی زیر صدارت ورکنگ گروپ کے اجلاس میں چار مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت سی پیک کی 10 ویں جے سی سی کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے حال ہی میں قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا،وفاقی وزیرنے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 30روز میں ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز، وزیر آئی ٹی امین الحق، خیبر پختونخوا کے وزیر آئی ٹی عاطف خان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی پیک اور مختلف وزارتوں کے حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران چار مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں چین پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹر آن ارتھ سائنس،سمندری تحقیق کیلئے بحری جہاز کی خریداری، انسٹی ٹیوٹ آف سمارٹ سیمی کنڈیکٹر کے قیام اور سیلیکون سولرز سیل کے قیام کے ساتھ ساتھ 500 میگاواٹ سالانہ کے پی وی پینل فیبریکیشن کی سہولت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین