حیدر آباد(جنگ نیوز) مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے دو مقدمات میں دو ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک سال قبل دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ ملزمان کی نشاندہی انٹرپول کی جانب سے کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ ایک ملزم وقار حسین نے لولی چائلڈ کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا جس پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کی جاتیں تھیں۔عمران ریاض کے مطابق دوسرا ملزم ندیم ہے جس نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا۔