• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت لداخ میں ہمارے علاقے پر قبضہ کررہا ہے، باز آجائے، چین کا انتباہ

بیجنگ/نئی دہلی(خبرایجنسی) چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ میں اس کے علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،دوسری جانب بھارت نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہےکہ سرحدوں پر بڑی تعداد میں فورسز کی تعیناتی سے کشیدگی بڑھی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ سرحد پر مزید نفری کی تعیناتی اور چینی علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، بھارت غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کرکے ہمارے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو امن معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ادھر بھارت نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے سرحدوں پر بڑی تعداد فورسز تعینات کی ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اگر چین تناؤ میں کمی چاہتا ہے تو اپنی فورسز کی نقل و حرکت کو مختصر کرے۔

تازہ ترین