• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو معافی دینی ہے تو کالعدم ٹی ٹی پی کے تمام گروپس کو دے،تجزیہ کار


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی، بینظیر شاہ اور مظہر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت ٹی ٹی پی کے کس گروپ سے مذاکرات کررہی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ہونااچھی بات ہے، وزیراعظم نے کس سے پوچھ کر کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات شروع کئے ہیں، حکومت کو معافی دینی ہے تو پھر تمام گروپس کو عام معافی دے، میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا حکومت کو سنگین دہشتگردی میں ملوث کالعد م ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرنے چاہئیں؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو معافی دینے کے حق میں نہیں ہوں، ریاست اور حکومت اپنی طاقت دکھائے اور ان کیخلاف آخری حد تک جائے، یہ معافی دینے سے بھی راہ راست پر نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین