کراچی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو رہنما نے بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت ہندوتوا کے راستے پر گامزن، انتہا پسند ہندو لیڈر اچاریہ نے مودی سرکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ2؍ اکتوبر تک بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کیا جائے۔ انتہا پسند ہندو رہنما نے ہندو ریاست کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں 2؍اکتوبر کو سارایو دریا میں جل سمادھی کی دھمکی دیدی، اچاریہ مہاراج نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں اور عیسائیوں کی شہریت بھی چھین لی جائے۔