اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)ڈاہلی میں مدرسہ کے طالبعلم پر معلم کا تشدد،ویڈیو وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاہلی تحصیل کے گائوں ڈاکنیوں میں مدرسہ میں زیر تعلیم 9سالہ طالبعلم کو معلم نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کے جسم پر واضح نشانات بن گئے۔تشدد کے شکار طالبعلم حاجی راہموں نے میڈیا کو بتایا کہ طالبعلموں کی آپس میں شرارت کرنے پر معلم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔طالبعلم کے والد قادر بخش نے الزام عائد کیا کہ معلم نے تشدد کرنے کے بعد بچے کو کمرے میں بند کردیا تھا مگر وہ بھاگ کر ہمارے پاس پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کرنے والے معلم کے خلاف قانونی کاروائی چاہتے ہیں۔