• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پيک کی رفتار معمول پر ،منصوبہ خطے کیلئے بہت اہم ہے،چینی قونصلر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )چينی قونصلر جنرل پينگ زينگوو نے کہا ہے بے شک سی پيک طويل المدت منصوبہ ہے لیکن يہ خطے بالخصوص پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، سی پيک منصوبے کی رفتار معمول پر ہے فکر کی کوئی بات نہيں، سی پيک کےآغاز میں تیزی سے کام ہوا اور اب تھوڑا سست ہے، پہلے بڑی چينی رياستی کمپنياں آئيں اور اب چھوٹی کمپنياں آرہی ہيں،بظاہر کام سست لگتا ہے ليکن حقيقت میں کوئی مسئلہ نہيں، نارمل ترقی ہو رہی ہے، چين کے خلاف بننے والے چند ممالک کے بلاک کی پروا ہے اور نہ ہی ڈر،سپر پاور کی قيادت میں چند ممالک اپنے مد مقابل کو ہرانے کیلئے ايسے الائنس بنا رہے ہيں، سپر پاور اپنا اثر و رسوخ کھو رہی ہے اور اب دوبارہ فائدے حاصل کرنا چاہتی ہے،انہوں نےکہاکہ چين کی خارجہ پاليسی آزادانہ ہے، ترقی پذير ممالک کی بھی مالی معاونت ہوتی ہے،ہم کسی کیخلاف گروپ نہيں بناتے کيونکہ ہمارا مستقبل روشن ہے ۔

تازہ ترین