• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خارجہ امور کمیٹی کا دو روزہ اجلاس بدھ سے ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) خطے کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا دو روزہ اجلاس 6 اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں امریکا چین تجارتی جنگ اور پاکستان پر اس کے اثرات، کمیٹی کے 30اکتوبر2019کے اجلاس کی سفارشات پر عملدرآمد اور تنزانیہ میں سترہ برس سے زیر حراست 19پاکستانیوں سے متعلق معاملے پر غور کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس کو ترکمانستان۔ افغانستان۔ پاکستان۔ بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن پراجیکٹ اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے بارے بریفننگ دی جائے گی۔

تازہ ترین