• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری افغانستان میں سفارتخانے کھولے، سکیورٹی دینگے، ملا برادر

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں اپنے سفارتخانے کھولے، مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے،کابل میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میںروس، چین اور پاکستان کے سفیروں اور دیگر ممالک کے نمائندوں سمیت طالبان رہنمائوں نے شرکت کی ، ملا عبدالغنی برادر نے غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولے۔

تازہ ترین