• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون بارشیں، کراچی سمیت 8 شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے بعد 8 شہروں میں ڈینگی اپنا اثر دکھا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی بخار نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔ متعدد شہروں میں گزشتہ دس سالوں میں ڈینگی نے لوگوں کی صحت کو شدید متاثر کیا ہے۔الرٹ کے مطابق ڈینگی پھیلنے کا سلسلہ خاص طور پر مون سون کے بعد کے موسم میں شروع ہوتا ہے، جو مچھروں کیلئے زیادہ سازگار ہوتا ہے۔ ڈینگی ان ادوار کے دوران متحرک ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت اور نمی کی حد بالترتیب 26-29 (3-5 ہفتے)اور 60 فیصد رہتی ہے۔

تازہ ترین