• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اوکس‘‘ اتحاد علاقائی استحکام کو سخت نقصان پہنچائے گا، چین

اسلام آباد(خبرایجنسی)افغانستان میں اپنی شکست اور کابل پر طالبان کے اچانک قبضے کے بعد امریکا کی قیادت میں مغربی بلاک اس خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،دوسری طرف چین نے کہا ہے کہ مذکورہ ’’اوکس‘‘ اتحاد کا کوئی مستقبل نہیں اور یہ علاقائی استحکام کو شدید نقصان پہنچائے گا،واشنگٹن کے آسٹریلیا اور برطانیہ کیساتھ دفاعی معاہدے کا مقصد چین کیخلاف انڈو پیسفک میں امریکی اتحاد کو مضبوط کرنا ہے، امریکہ نے طالبان کی فتح کے بعد خطے متعلق اپنی تبدیل شدہ پالیسی کے واضح اشارے دکھا دیئے، ایشیا بحر الکاہل اب اس کا نیا مرکز ہوگا ۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا ، برطانیہ اور امریکاکے درمیان فوجی معاہدے کی تشکیل ایشیا پیسفک میں نئے کلیدی کھلاڑیوں کو اجاگر کرتی ہے اور اس معاہدے نے بظاہر مغربی بلاک کے اندر اتحادیوں کے درمیان بڑی دراڑیں پیدا کر دی ہیں۔

تازہ ترین