• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کمپنیاں اہداف کے حصول میں ناکام، مسائل کا حل فوری نجکاری، رپورٹ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پرائم انسٹیٹیوٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کارکردگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیے گے ہیں ، رپورٹ کے مطابق حکومتی تحویل میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیاں نیپرا کے دئیے گئے اہداف حاصل نہیں کر سکی ہیں ،تقسیم کار کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے نقصانات قابو میں نہیں لا سکی ہیں اوریہ کمپنیاں واجبات کی وصولی کے لئے نیپرا کے اہداف حاصل کر پائی ہیں نہ مطلوبہ حفاظتی اقدامات کر پائی ہیں ، وصولی میں کمی کی وجہ سے تقسیم کار کمپنیوں کے واجبات 647 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں،واجبات کی عدم وصولی زیر گردش قرضے بڑھنے کی اہم وجہ ہے،پیسکو اور کیسکو کے لائن لاسسز میں پچھلے چار سالوں مستقل اضافہ ہوا ہے،کیسکو، حیسکو جیپکو، پیسکو، آیئسکو اور لیسکو یومیہ دو گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کرتی ہیں۔

تازہ ترین