کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 600روپے فی تولہ کا اضافہ ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1723 ڈالر سے بڑھ کر 1754 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 600 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 14ہزار 100روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 514روپے کے اضافے سے 97ہزار 822 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 1400روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔