• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے سستا ہو گیا ، یورو کی قیمت میں 50پیسے کی کمی، برطانوی پاونڈ میں ملا جلا رحجان ، جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 170.30 روپے سے بڑھ کر 170.50روپے اور قیمت فروخت 170.40 روپے سے بڑھ کر 170.60 روپے ہو گئی۔ لیکن اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 172.40 روپے سے کم ہو کر 172.10 روپے اور قیمت فروخت 172.80 روپے سے کم ہو کر 172.50 روپے ہو گئی ہے ۔

تازہ ترین