• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،فائرنگ تبادلہ میں منشیات ڈیلر ہلاک،اے ایس آئی شہید

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راشد منہاس روڈ پر رات نو بجے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ایکشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک منشیات ڈیلر ماجد ہلاک اور اے ایس آئی اسلم فاروقی شہید ہو گیا ۔واقعہ مریڑ حسن اور کچری چوک کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی عمر 28سال تھی۔دونوں نعشیں ڈی ایچ کیو پہنچا دی گئی ہیں۔ شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ ہفتہ 2 اکتوبر کو 9 بجے صبح پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین