• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بجلی کی طویل و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ (پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان، جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، ارباب اقبال ذاکر بنگلزئی ،سلمان درانی، نثار اچکزئی، عالم کاسی ،آصف حریفال ،صابر راجپوت، ضمیر اختر، شہباز خان ،عمر فاروق کاکڑاور شاہ مسعود کاکڑ نے بیان میں کیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن میں فوری طور پربجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے جبکہ ایم ڈی واسا اور سیکرٹری پی ایچ ای سے مطالبہ ہے کہ شہر میں پانی کی ترسیل کو بہتر اور ممکن بنایا جائے اور خراب ٹیوب ویلوں کی فوری مرمت کرائی جائے کیونکہ عوام ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں جو پانی کی ایک ٹینکی 3ہزار میں فروخت کررہے ہیں۔انہوں نے بیان میں ضلع پشین جوکہ دس لاکھ آبادی پر مشتمل ہے کو دو ضلعوں اورایک ڈویژن میں تقسیم کرنے کے عمل کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ عبداللہ کو دو ضلعوں میں تقسیم کردیا گیا مگر ضلع پشین جن کے ایم پی اے، ایم این اے اپوزیشن میں ہیں کی تقسیم کا عمل روکنا قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین