• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر نے خواتین کیلئے بہترین سنگھار بتادیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے  خواتین کے چہرے کو نکھارنے کے لیے بہترین سنگھار کے بارے میں بتادیا۔

یکم اکتوبر کو دُنیا بھر میں مُسکراہٹوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس حوالے سے ہانیہ عامر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ہانیہ عامر نے  مُسکراہٹوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز قول شیئر کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’مسکراہٹ بہترین میک اپ ہے جو کوئی بھی لڑکی پہن سکتی ہے۔‘

ہانیہ عامر کے اس ٹوئٹ پر خواتین صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں خوب داد دیتی نظر آرہی ہے۔

دوسری جانب ہانیہ عامر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، وہ روزانہ ہی اپنی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اب تقریباً ڈیڑھ برس بعد رواں سال ہانیہ عامر اور عاصم اظہر میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کا ساتھ دیا تو کچھ نے اداکارہ کی حمایت کی۔

تازہ ترین