دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 51 لاکھ 45 ہزار 285 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 7 ہزار 423 ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 84 لاکھ 51 ہزار 158 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 93 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 18 لاکھ 86 ہزار 704 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 18 ہزار 984 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 44 لاکھ 43 ہزار 405 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 48 ہزار 605 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 37 لاکھ 91 ہزار 61 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 97 ہزار 292 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 45 ہزار 651 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 789 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 78 لاکھ 41 ہزار 625 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 9 ہزار 28 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 75 لاکھ 60 ہزار 767 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 64 ہزار 264 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 71 لاکھ 82 ہزار 943 ہو چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 759 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 70 لاکھ 18 ہزار 367 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 663 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 56 لاکھ 1 ہزار 565 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 225 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 58 ہزار 466 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اسپین اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 86 ہزار 463 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 61 ہزار 128 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 719 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 179 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 112 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 203 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 664 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 847 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 21 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 831 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 202 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 46 ہزار 934 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 73 ہزار 437 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 85 ہزار 379 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار 350 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار 821 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔