پاکستانی گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی اہلیہ کے لیے دیے گئے گلاب کے پھولوں کا تحفہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں سارہ خان کے گلاب کے پھولوں کو وصول کرنے کی تصویر سامنے آئی۔ جس کو سوشل میڈیا صارفین نے سمندری طوفان "گلاب" سے تشبیہ دی۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان گلاب نے اپنا رخ بدلا تو پاکستانی شہریوں بالخصوص ساحلی علاقوں میں رہنے والوں نے سکھ کا سانس لیا۔
ایسے میں صارفین نے فلک کی جانب سے سارہ کو دیے گئے ان گلاب پر کہا کہ "لگتا ہے کہ یہ والا گلاب (طوفان) بھی فلک نے سارہ کو دیدیا۔"
ایک نے لکھا کہ فلک نے یہ پھول اس لیے دیے کیونکہ وہ سمجھ گئے کہ وہ گلاب (طوفان) سارہ کو نہیں دے سکتے۔
ایک مداح نے تو یہاں تک لکھ گیا کہ وہ جو طوفان گلاب آرہا تھا وہ فلک شبیر لے گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ فلک نے سب کو بچالیا۔
یہی نہیں بلکہ خود فلک شبیر نے بھی اسی طرح کی ایک میم اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرڈالی۔