کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا نے26 سال بعد مردوں کا ٹیم ٹائٹل جیت لیا، جاپان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر خواتین ٹیم کا گولڈ میڈل جیتا،کوریا نےمردوں کے ٹیم فائنل میں چائینز تائپے کو شکست دی۔ بھارت نے مردوں کے ٹیم ایونٹ میں 1976کے بعد کانسی کا تمغہ جیتا۔ قطر میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے قومی چیمپئن شاہ خان نے پہلے رائونڈ میں افغانستان کے بہروز دانش مند اور محمد رمیز نےعرب امارات کے جسیم کو ہراکر ٹاپ 32 کے رائونڈ میں جگہ حاصل کر لی۔ خاتون قومی چیمپئن پرنیا خان اپنے پہلے میچ میں ایرانی کھلاڑی سے ہارگئیں۔