لاہور ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم اورپارٹی پنجاب وسطی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ راجہ پرویز اشرف کو پارٹی رہنما راجہ ریاض کو مناکر واپس لانے اور ان کے تحفظات دورکرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے راجہ ریاض پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے پر تول رہے ہیں اس سلسلے میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ان کی راجہ ریاض سے بات نہیں ہوسکی وہ ان سے بات کریں گے راجہ ریاض ہمار ی پارٹی کے ساتھی ہیں ان کی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں وہ پارٹی سمیت حکومت میں مختلف عہدوں پر رہ چکے ہیں یقین نہیں آتا کہ راجہ ریاض اس قسم کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں ۔