لاہور (نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمرا نی حکومت کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف مہم چلانے والا شخص بیرون ملک سے ملے تحائف چھپا رہا ہے،توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں۔