پشاور(نمائندہ جنگ) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج روکنے اورمیڈیکل کالجز میں داخلوں کو معطل کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکردی گئی ، اور کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج روکے جائیں، ایک دن ٹیسٹ نہ ہونے سے قابل طلبہ رہ گئے،رٹ لالینہ زمان نامی خاتون طالبہ نے عالمزیب خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔