• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی لوگ پی پی میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پارٹی کی طرف سے کوئی شوکاز نوٹس ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی لوگ چاہتے ہیں کہ پی پی میں اختلافات پیدا کریں، مجھےشوکاز کیوں ملےگا؟

سکھر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بنیاد افواہوں پر ہے، ان پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سیاستدان تو دشمن سے بھی ملتے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں، مجھے شوکاز دینے کی پارٹی نے تردید کردی ہے۔

 پی پی رہنما نے کہا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے، بہت سے پنڈورا باکس کھلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب سے میری ملاقات ہوئی، ہم اپوزیشن میں ہیں ملتے رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کو احساس ہے ہم ایسی حکومت میں پھنسے ہیں جو احساس ہی نہیں رکھتی، دسمبر تک ڈالر 180 تک جائے گا، مہنگائی کم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان وار میں پاکستان نے بہت سمجھوتا کیا،جانیں دیں، یہ سب امریکا کے کہنے پر ہوا، آج ہماری ڈپلومیسی زیرو ہے، کوئی فارن منسٹر کے دورے نہیں،کوئی بھاگ دوڑ رابطے نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے نا تجربہ کاری سے اقوام متحدہ میں دنیا کو اپنے حالات بتانے کا موقع گنوا دیا۔

تازہ ترین