• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر3 بس ٹرمینل سیل

کوئٹہ( این این آئی)صوبائی دالحکومت کوئٹہ میں ٹرانسپورٹرز، مسافروں اور تاجر پیشہ افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ترغیب کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ آر ٹی اے کے نمائندے حمید بلوچ نے جمعرات کویہاں شہر میں قائم مختلف بس ٹرمنلز کے دفاتر،مسافر بسوں اور مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر تین بس ٹرمینلز کو سیل کردیا گیا جبکہ متعدد کو وارننگ دی گئی اس موقع پر مسافروں کے کوویڈ ویکسین کارڈ بھی چیک کئے گئے اور مسافروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فوری طور پر نزدیکی ویکسین مراکز سے ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد نے کہا کہ ہر فرد ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ویکسین کروا کر پاکستان سے اس موذی وباء کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
تازہ ترین