سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) پٹرول ایجنسی پر آگ بھڑکنے سے سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیوذرائع کیمطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقہ مرالہ روڈموضع ڈھلے والی مین بازار میں سیع اللہ کی پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹرز نے قابو پالیا۔ آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی سپیر پارٹس اور پٹرول جل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔