امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کے تحقیقاتی سیل کو مٹی پاؤ کی کوشش قرار دیدیا۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پنڈورا پیپرز پر سو موٹو نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔
سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں چند لوگوں کے خلاف فیصلہ کیا گیا، باقی بچ گئے۔
چیئرمین نیب کی توسیع کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا۔