• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا، فواد چوہدری کا دعویٰ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے حکومت کی طرف سے ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کا دعویٰ کردیا۔

انہوں نے تو اس سے آگے بڑھ کر کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے، بات ایک کروڑ نوکریوں سے کہیں آگے چلی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے نوکریوں کی فراہمی کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 16 لاکھ سے زائد افراد کو حکومت نے بیرون ملک بھجوایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے محکمہ صحت نے 40 ہزار سے زائد نوکریاں دی ہیں جبکہ دیگر محکموں میں لوگوں کو ملازمت ملی ہے۔

تازہ ترین