• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف دوسروں کا درد رکھنے والے عظیم انسان تھے، حنیف راجا

نامور کامیڈین حنیف راجا نے کہا ہے کہ عمر شریف دوسروں کا درد رکھنے والے عظیم انسان تھے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے گھر آمد کے بعد ان کے اہلِ خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

عمر شریف کے گھر آمد پر حنیف راجا نے کامیڈی کے بےتاج بادشاہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 

حنیف راجا کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آتا عمر شریف اب ہم میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے ساتھ گہرا تعلق تھا، ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمر شریف دوسروں کا درد رکھنے والے عظیم انسان تھے۔

تازہ ترین