اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت کیخلاف زیر التوا ء مقدمہ میں فریق بننےکیلئے متفرق درخواست دائر کردی ہے،منگل کے روز دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے حلف نہ اٹھانے سے ایوان بالا نا مکمل اور عوامی نمائندگی سے محروم ہے،معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ء ہے اور عدالت کے حکم سے اسحاق ڈار کی رکنیت کا نوٹیفکیشن معطل ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رکن پارلیمان کے حلف نہ اٹھانے کے معاملہ پر قانون بنا لیا ہے اور مذکورہ قانون کے مطاق سنیٹ میں اسحاق ڈار کی سیٹ خالی ہوچکی ہے،درخواست میں اسحاق ڈار کی رکنیت سے متعلق زیر التوا کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور اسے نمٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔