• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل شفاف الیکشن کرادیں، حکومت جیالوں کی ہوگی، بلاول بھٹو

چڑھوئی،کوٹلی (نامہ نگاران)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل شفاف الیکشن کرادیں، حکومت جیالوں کی ہوگی، وفاق کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے ، عوام ضمنی الیکشن میں تیر پر مہر لگائیں، ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے،پی پی پی کے جیالے آخری جنگ کیلئے تیار ہو جائیں، ہر جیالے کے لئے جیل جانا ضروری ہے وہاں ان کی ٹریننگ ہوتی ہے، عمران خان کی حکومت کوئی وعدہ پورا نہیں کر سکی،کوٹلی کے لوگو! 10 اکتوبر کو ضمنی الیکشن میں یہ سیٹ آپ نے پپیلز پارٹی کو دینی ہے ، ہم کشمیر دشمن عناصر کا مقابلہ کریں گے، پی پی پی کی حکومت جلد آئے گی ،وزیراعظم بھی جیالا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل اے 12چڑھوئی 5کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا،جلسہ کی صدارت ڈویژنل صدرمیرپور راجہ ظفرخان نے کی۔ بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ میں کشمیر کے جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں آپ نے جس طرح 2حکومتوں کا مقابلہ کیا اور آپ نے آپ کے ووٹ کا تحفظ کیا اور دھاندلی کا مقابلہ کیا آپ نے ایک بار پھر قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا ہے۔ پاکستان کی اگر کوئی سیاسی جماعت ہے تو پیپلزپارٹی ہے کوئی سیاسی رہنما ہے تو پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے۔ آزادکشمیرکے 2ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جیالے کٹھ پتلی حکومتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں لگی ہوئی ہے کیونکہ ان کومعلوم ہے کہ پیپلزپارٹی سے کشمیریوں کا رشتہ سیاسی نہیں نسلوں کا ہے۔ انہوں نے چوہدری یاسین کے بیٹوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے ہیں،میں یہ بتاناچاہتا ہوں کہ ہر جیالے کیلئے جیل جانا ضروری ہے۔کٹھ پتلی تو کوئی چیزہی نہیں۔ آپ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری عامر یاسین کو کامیاب کر انا ہے۔

تازہ ترین