اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ مردم شماری صرف 5 سال کے وقفے کیساتھ ہوگی، کابینہ نے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بہترین عالمی طریقوں کے مطابق مردم شماری کرانے کی منظوری دیدی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ہےکہ مردم شماری کے انعقاد کے لئے سی سی آئی کی منظوری کی تجویز جلد پیش کی جائیگی۔