• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند


ملک کے کئی شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور او پی ڈیز بند ہونے کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے اپنے ساتھیوں پر پولیس تشدد کے خلاف ہڑتال کی گئی اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا گیا۔

سروسز اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں پرچی کاؤنٹر بند کروا کے احتجاجی ریلی نکالی اور جیل روڈ کو بند کردیا۔

فیصل آباد میں ٹیچنگ اسپتال کے آؤٹ ڈور اور آپریشن تھیٹرز میں کام بند کردیا گیا، جبکہ ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور کے اندر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

اسلام آباد میں پمز اسپتال کی او پی ڈی بند رہنے کے باعث ایمرجنسی میں مریضوں کا رش رہا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج بدھ کو چھٹے روز بھی جاری رہا، او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین