• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا: سبادل شہر میں 40 پلس کرکٹ ٹورنامنٹ، کاتالونیا گرین کامیاب

بارسلونا(جواد چیمہ)کورونا وبا سے نجات کے بعد نہ صرف سماجی سرگرمیاں بلکہ کھیلوں کے میدان بھی آباد ہوگئے ہیں ،بارسلونا کے قریبی شہرسبادل میں گزشتہ تین ماہ میں تیسرا 40 پلس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ کاتالان کرکٹ فیڈریشن کاتالونیا کے زیر اہتمام 40 پلس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کاتالونیا گرین کرکٹ کلب اورکاتالونیا یلو کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا،کاتالونیا گرین نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز اسکو ر کئے، کاتالونیا یلو نے ٹارگٹ حاصل کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن 20اوورمیں 131 رنز بنا سکی اور 9کھلاڑی آوٹ ہوگئے،اس طرح کاتالونیا گرین نے 27رنز سے فائنل جیت لیا۔ کاتالونیا گرین کے کپتان چوہدری امانت حسین مہر نے ٹورنامنٹ کے 3میچزمیں 153 رنز اسکور کئےاور 10 وکٹیں حاصل کیں،چوہدری امانت حسین مہر اس ٹورنامنٹ میں بہترین آل رائونڈر اور مین آف دی سیریز قرار دئیے گئے ۔فائنل میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر محسن خان مین آف دی میچ قرار پائے، فائنل میچ کے مہمان خصوصی چوہدری زوہیب ورک جب میدان میں تقیسم انعامات کیلئے آئے تو شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں نے پُرتپاک استقبال کیا،میچ کے اختتام پر گرائونڈ میں جیتنے والی اور رنر اَپ ٹیم کو ٹرافیاں دی گئیں، رنر اَپ یلو کاتالونیا کے کپتان چوہدری عبدالغفار مرہانہ کو معروف سماجی شخصیت چوہدری واصف نذیر بجاڑ نے ٹرافی دی جب کہ مہمان خصوصی چوہدری زوہیب ورک نے کاتالونیا گرین کے کپتان چوہدری امانت حسین مہر کو ٹرافی دی، اس موقع پر مہمان خصوصی نے امپائرز کو نقد انعام بھی دیا ۔ مہمان خصوصی کے ہمراہ چیئرمین کاتالان کرکٹ فیڈریشن حافظ غلام سرور،ملک عمران ،چوہدری شعیب ورک، محمد سلیمان گوندل،چوہدری عدنان عدیل دھوتھڑ، چوہدری واصف نذیر بجاڑ،علی رضا مہر ،حافظ عبدالرزاق صادق بھی موجود تھے۔چوہدری واصف نذیر بجاڑ،غلام صابر،چوہدری شعیب ورک، حافظ غلام سرور نے بھی انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین