• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈورا پیپرز کی شفاف تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ جائینگے، سراج الحق

کراچی(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی سمیت پنڈی اور نوشہرہ میں کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں جماعت اسلامی کی پیش رفت اور کامیابی سے حوصلہ اور جذبہ ملا ہے،نئے مواقع اور امکانات پیدا ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ زمیں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،حالات کروٹ لے رہے ہیں،پنڈورا پیپرز میں جماعت اسلامی کا کہیں دور دور تک نام نہیں جبکہ دیگر پارٹیوں کے لوگوں کے چہرے اترے ہوئے ہیں،پنڈورا پیپرز کی شفاف تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، وزیراعظم کی طرف سے قائم کئے تفتیشی سیل کو مسترد کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے احتساب کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے، تینوں بڑی پارٹیاں بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہیں، کراچی میں جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کی اور مسائل حل کئے ہیں،آئندہ بھی واحد جماعت اسلامی ہی اہل کراچی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورحق میں کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں جماعت اسلامی کے نومنتخب نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نشست میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن وارڈ 7سے ذکر محنتی،کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ 9سے احمد یاسر،کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ 1سے کرنل ملک محمد رضا،کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن وارڈ 5سے محمد ریحان اقبال مگوں اورکنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ2سیدابن الحسن ہاشمی نے مختصرا ًاپنا تعارف پیش کیا ۔

تازہ ترین