تہران (جنگ نیوز )اسرائیل کے آرمی چیف اویو کوچاوی نے زور دیا ہےکہ تل ابیب ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرتا رہے گا۔
جنرل کوچاوی نے منگل کو کہا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی آپریشن ہر محاذ پر اور ہر وقت جاری رہے گا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے جوہری منصوبے کا مقابلہ کرنے کے ہمارے منصوبے توسیع اور ترقی کر رہے ہیں۔