• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے افغان آرمی کا کرنل لاپتہ ہونے کی اطلاعات

کراچی (نیوزڈیسک )کوئٹہ سے افغانستان کی فوج کے ایک کرنل کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، کرنل سردار محمد ہوتک کے بھائی کا دعویٰ ہے کہ کچھ مسلح افراد ان کے بھائی کرنل ہوتک کو 21 ستمبر کو اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں۔سردار محمد ہوتک کے ایک رشتہ دار کے مطابقوہ افغانستان کے صوبے زابل میں افغان آرمی سے منسلک تھے اور اب امریکہ جانا چاہتے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل سردار محمد ہوتک دیگر سینکڑوں افغان شہریوں کی طرح افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔زابل سے ٹیلی فون پر برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے سردار محمد ہوتک کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی کو کوئٹہ شہر کے منان چوک سے نامعلوم افراد نے 21ستمبر کو اغوا کیا ہے اور تاحال کسی نے اُن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔

تازہ ترین