• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالجوں میں ہراسگی کیخلاف انکوائری کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پبلک مقامات اور کام کی جگہوں پر ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی بنانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تشکیل کردہ وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ میں ہوا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ہراسگی کے واقعات کی انکوائری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اقبال پارک جیسے واقعات سے ملک کی بد نامی ہوئی۔ہراسگی کے زیادہ تر واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ہراسگی کے واقعات کے ڈیٹا کے حصول کیلئے ملٹی سنٹر ریسرچ ہونی چاہیے۔اجلاس میں وائس چانسلرز پروفیسررخسانہ کوثر، پروفیسر کنول امین، پروفیسر طلعت نصیر پاشا، ڈاکٹر عبدالستار شاکر،موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، مذہبی سکالر مولانا محمد یوسف، ایڈووکیٹ نوشاب اے خان،ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک، سوشل ورکر ملیحہ حسین شریک تھے جبکہ وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلہ کمال نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
تازہ ترین