• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہم منصب کے ساتھ کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا، شاہ محمود


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں برطانوی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی، انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت منسوخ کرنے سے نقصان ہوا۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ سرکاری ٹی وی، عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ان کی حکومت نہیں کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تھا، انہوں  نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹر ہوا ہے، ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں، شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انگلینڈ ٹیم کو اپنا شیڈول دیکھناچاہیے کہ وہ کب تشریف لاسکتے ہیں۔

تازہ ترین