• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کے حکومتی فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کردیا، سراج الحق



امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے حکومتی فیصلے کو تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم نے مسترد کردیا ہے۔

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور آئین کو بلڈوز کیا گیا ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعہ کام چلا یا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں جھڈو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تھر کے لوگوں کو نظرانداز کرکے ان کا استحصال کیا جارہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تھر کول میں باہر سے لوگوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر میں بھی باصلاحیت تعلیم یافتہ نوجوان موجود ہیں، تھر کے لوگوں کو نظرانداز کر کے ان کا استحصال کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین