سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ تقریروں سے نہیں لڑا جاتا عمل سے لڑا جاتا ہے۔
کوٹلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ تین سال ہوگئے آج پاکستان میں ہر شخص پریشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راجا فاروق حیدر نے اپنے دور حکومت میں بھرپور طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا۔
سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جتنی خدمت کشمیر کی راجا فاروق حیدر نے کی کسی نے نہیں کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ تقریروں سے نہیں لڑا جاتا عمل سے لڑا جاتا ہے، عوام خود فیصلہ کرلیں ن لیگ کے سوا کونسی جماعت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ن لیگ ہی ہے جو آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کو فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہوگا۔