لندن (جنگ نیوز)پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کا تنازع انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبا۔برطانوی میڈیا کے مطابق این واٹمور نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ این واٹمور کے عہدے کی مدت 5 سال تھی تاہم آئن واٹمور صرف 10 ماہ عہدے پر فائز رہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سیکورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ عین موقع پر منسوخ کئے جانے کے بعد انگلش بورڈ نے بھی پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا جس کےبعد سابق کرکٹرز، کمنٹیٹرز، انگلینڈ کے وزیراعظم بورس جانسن اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے اپنے کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سخت تنقید کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی )کے چیئرمین این واٹمور نے 10ماہ عہدے پر رہنے کے بعد اپنی مرضی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔موجودہ ڈپٹی چیئرمین بیری اوبرائن عبوری سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔