لاہور(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں محکمہ صحت کے اپ گریڈ کئے گئے ریٹائرڈ ملازمین کوایک ہفتے میں پنشن ادائیگی کا حکم دیدیا،عدالت نے پنشن کی عدم ادائیگی پرڈی جی ہیلتھ سروسز پرسخت اظہار برہمی کیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جن افسران نے ملازمین کو غلط اپ گریڈ کیا ان کے خلاف کارروائی کی بجائے ملازمین کی پنشن روک لی گئی،ریٹائرڈ لوگوں کو بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے، پنشن کی عدم ادائیگی پر ذمہ داران کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈیڑھ سال گزر گیا ان کے کیس لے کر بیٹھے ہیں کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟درخواست گزاران نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت نے عہدوں کو اپ گریڈ کیا،اپ گریڈیشن کے بعد کہا گیا کہ اپ گریڈ کرنے کا اختیار سیکرٹری کا تھا،محکمہ نے یہ کہہ کرپنشن روک لی کہ ڈی جی ہیلتھ سروسز نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اپ گریڈ کیا۔