کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا نیب آرڈیننس این آر او ہے؟
جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کا موقف درست نہیں،حکومت نیب قانون میں کچھ اچھی ترامیم کرنے جارہی ہے اپوزیشن کو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کا رویہ غلط ہے۔
حکومت کا یہ آرڈیننس منافقت بھرا اقدام ہے، عمران خان تین سال سے کہہ رہے ہیں این آر او نہیں دیں گے۔