• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ریسکیو اہلکار کی جانب سے تین ارب کے فراڈ پر تحقیقات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں ریسکیو اہلکار کی جانب سے تین ارب کے فراڈ کے معاملے پر محکمہ ریکسیو میں اندرونی انکوائری کا سلسلہ جاری ہے تاہم مذکورہ معاملے میں باقاعدہ چھان بین کے لئے ایف آئی اے سمیت پولیس کو درخواست نہیں دی گئی ہے۔دوسری جانب ریسکیو دفاتر میں فراڈ کے مزید متاثرین بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ فراڈ کا مرکزی کردار طاہر تاحال مفرور ہے ۔تفصیل کے مطابق ریکسیو ملتان کے اہلکار طاہر نے ایک کمپنی بناکر گواردر میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر ریسکیو سٹاف سمیت عام شہریوں کو بھی لوٹا تھا جسکا انکشاف ہونےپر اسے معطل کرکے تحقیقات شروع کیں تھیں ۔بتایا گیا ہے کہ اب طاہر مکمل طور پر روپوش ہے جبکہ اسکے حوالے سے مزید شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ریکسیو حکام کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین