لاہور کے علاقے ماڈل اقبال ٹاؤن میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور اس سے فون نمبر مانگنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نوید آصف لڑکی کا راستہ روکتا تھا اور اسے ہراساں کرتا تھا۔
لڑکی کی سہیلی نے ملزم کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ملزم لڑکی کے منع کرنے کے باوجود بھی باز نہیں آیا۔
لاہور پولیس نے ملزم کو موٹر سائیکل کے نمبر سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔